ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تباہ حال کیرل کو مرکزی امداد ملنے میں کئی ماہ لگنے کی توقع : ذرائع 

تباہ حال کیرل کو مرکزی امداد ملنے میں کئی ماہ لگنے کی توقع : ذرائع 

Sun, 26 Aug 2018 23:01:52    S.O. News Service

کوچی 26 اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)موصولہ اطلاع کے مطابق سیلاب سے بری طرح تبا ہ حال ریاست کیرالہ کو مرکز سے مکمل امداد ملنے میں کئی ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

حکام نے کہا کہ نقصان کے تخمینہ میں وقت صرف ہورہا ہے۔ بناء بریں مرکزی حکومت کی جانب سے دیے جانے والے امدادی پیکیج کے مکمل فنڈ جاری ہونے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ ابتدائی فنڈ ریلیز کئے جانے کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے رقم جاری کرنے کو لے کر کچھ قوانین ہیں، ان کا عمل کرتے ہوئے ہی راحت کی رقم جاری کی جاتی ہے۔

وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ایسے حالات میں کئی گائیڈ لائنس کو فالو کرتے ہوئے پیکج جاری کیا جاتا ہے۔ گزشتہ ایک صدی تباہ کن سیلاب کا سامنا والے کیرل کے لئے مرکزی حکومت نے اب تک 600 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کی ہے۔ جو کہ اونٹ کے منھ میں زیرہ کے برابر ہے ۔

واضح ہو کہ8 اگست کے بعد سے اب تک کیرالہ کی سیلاب میں چارسو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کئی لوگ لاپتہ ہیں۔ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے موجودہ قوانین کے مطابق ریاست ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں مرکزی حکومت کا حصہ 75 فیصد ہوتا ہ ۔ عام کٹیگری کی ریاستوں کے لئے یہ اعداد و شمار ہوتا ہے جبکہ خاص ریاستوں کے لئے 90 فیصد مدد سینٹر حکومت سے ملتی ہے۔ اگرچہ یہ رقم ایک مالی سال میں دو بار دو قسطوں میں جاری کی جاتی ہے،یعنی جون اور دسمبر میں۔اگرچہ ان پیمانوں پر کھرا اترنے پر مرکزی حکومت فنڈ کو پہلے بھی ریلیز کر سکتی ہے، لیکن یہ اعداد و شمار فنڈ کے 25 فیصد ہی ہو سکتا ہے۔ 


Share: